بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، سڑکوں پر پانی جمع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج طوفانی بارش کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

کراچی کے مختلف علا قوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ،زینب مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا ،آئی آئی چندریگر رو ڈ پر  موسلادھار بارش ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی، ملیر، ائیرپورٹ، میٹروپول شا رع فیصل اورصدر ٹاور میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلسل بارش سے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔تیز ہوا کے باعث شاہین کمپلیکس کے قریب درخت گر گیا۔درخت گرنے کی وجہ سے آرٹس کونسل سے شاہین کمپلکس آنے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔

حیدر آباد اور َمیر پور خاص سمیت سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ میں تیز بارشوں کے باعث  محکمہ تعلیم سندھ  کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں آج اور جمعرات کو عام تعطیل کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہے۔  کراچی میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر کل تک بارش متوقع ہے۔