اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈرز کے ٹرائیکا کے رابطوں میں مزید تیزی، ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطہ ہواہے ۔
تینوں رہنماؤں نے عمران خان حکومت کو گھر بھجوانے کےلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانافضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنی ملاقاتوں اور تجاویز سے آگاہ کیا،تینوں اپوزیشن رہنماؤں کا عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوئی ۔ مرکز اور پنجاب میں بیک وقت یا الگ الگ تحریک لانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
زرائع کے مطابق تحریک کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کون ہوگا اس پر بھی مشاورت ہوئی ۔تینوں رہنماؤں نے اپنی اپنی تجاویز شیئر کیں۔آج لاہور میں ہونے والے اہم ملاقات میں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔