ملتان(ممتاز نیوز)سابق وزیر اعظم و سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان موجودہ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتے وہ قوم کو گمراہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں ،ملک کو 3 ٹکرے کرنے کی باتیں ملک دشمنی اور عدلیہ کہ دھمکیاں دینا توہین عدالت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی رہائش گاہ پر این اے 157 کے نمائیندہ اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی۔ سہیل شفقت بھٹہ،مخدوم صدرالدین گیلانی،سید طالب حسین پرواز ،ملک اظہر اعوان،سید علی حیدربخاری،شاہ زیب خان بلوچ،اصغرعلی ہاشمی قریشی،کاشف مہدی، ملک شکیل مہے،سید عیسن شاہ بخاری،انجنیئرسید صدرالدین گیلانی،ملک بشیر اعوان،ملک ظفراعوان،ڈاکٹر عرفان حیدر،حکیم ثقلین عباس،صداقت حسین،محمد طاہر عباس،ودیگرنے بھی شرکت کی اس موقع پر این اے 157 کے مختلف امام بارگاہوں کے متولی اورلائسنس داران نے سید علی موسی گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں ہے وہ کہتا ہے کہ اگر مجھے اقتدار سے دور رکھا گیا تو میں خطرناک ہو جاوں گا اور اٹیمی اثاثے غیر محفوظ ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تو ملک کے محافظ کا حلف اٹھاتے ہیں مگر عمران خان وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن بھی نہیں کر سکتے، عمران کئی بار توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، مجھے نااہل کیا گیا تو میں گھر اگیا اداروں کے فیصلے کا احترام کیا اور کوئی شور نہیں مچایا ،عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ہوا مگر بلا وجہ شو مچا رہا ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اکاونٹ اسرائیل ہندوستان اور امریکہ سے فنڈذ ثابت ہو گئے ہیں جو الیکشن کمشن سے چھپائے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ سید علی موسی گیلانی کو پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن۔ جمعیت علما اسلام جمعیت علمائے پاکستان ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث اہل تشیع سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ ہمارا اعزاز ہے اب وقت أگیا ہے کہ عوام میدان میں ائیں اور 11 ستمبر کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں میزبان خاور شفقت بھٹہ نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کی جانب سے سید علی موسی گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہ یہ این اے 157 کا نمائیندہ اجلاس ہے جو انشا اللہ سید علی موسی گیلانی کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمئیں گیلانی خاندان کی۔جانب سے بھر پور تعاون ملا ہے انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی محسن ملتان و جنوبی پنجاب ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے جنرل سیکریڑی سید طالب حسین پرواز نے سید یوسف رضا گیلانی کو امام ضامن باندھا جبکہ مخدوم صدرالدین گیلانی نے دعا کرائی
عمران خان وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن بھی نہیں کر سکتے،یوسف رضا گیلانی








