facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔۔۔محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز/گرد آلود ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی توقع۔تاہم شمال مشر ق پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخو ا میں بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر،کوئٹہ،ڑوب، اٹک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:پاراچنار10،مالم جبہ08 ، پٹن06 ، چراٹ04 ،بالاکوٹ 03، سیدو شریف اور بنوں 02 ،پشاور01، گلگت بلتستان: بابوسر 02کشمیر: مظفرآباد سٹی 01،بلوچستان:کوئٹہ(سمنگلی)03، ڑوب 09اورپنجاب:اٹک01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران مالم جبہ میں04انچ برفباری ہوئی۔ا?ج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،استورمنفی 07،کالام منفی05،گوپس منفی04،بگروٹ،دیر،مالم جبہ،پاراچنار،اسکردو منفی02اورہنزہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔