راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔








