بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ممتاز نیوز)مرکزی امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹی ایل پی شمالی پنجاب نے 28 اگست تک پنجاب بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان شمالی پنجاب کے مطابق ملک کا 70 فیصد حصہ سیلاب کی زد میں ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں منظر عام سے غائب ہیں، ٹی ایل پی رواں ہفتے پنجاب بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچائے گی، امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش، گرم کپڑے، کیمپ، صاف پانی اور ادویات شامل ہونگی، سیاسی جماعتیں ذاتی مفاد کیلئے کیے جانے والے جلسوں کو منسوخ کرکے سیلاب متاثرین کی امداد کریں،
ترجمان شمالی پنجاب کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی غفلت سے پنجاب بھر میں لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے محل سے اب تک باہر نہیں نکلے یہ وقت حکمرانوں کے آرام کا نہیں کام کا ہے،صوبہ خیبر پختونخوامیں بے بس افراد سیلابی ریلے میں پھنسے مددکو پکارتے رہے اور حکمران ہیلی کاپٹر پر دورے کےنام پر خانہ پوری کرتے رہے، ہم مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تن تنہا نہیں چھوڑیں گے۔