اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی بھی عمران خان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان فارن پالیسی اور تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے جب کہ ٹرمپ ابھی بھی عمران خان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بہت سمجھدار ہے، خان صاحب کی حکومت آئے گی تو امریکا سے تعلقات ٹھیک کریں گے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہر وزارت اچھی کارکردگی نہیں دکھاتی، جیسے شہزاد اکبر احتساب کی ذمہ داری پوری طرح نہیں نبھا سکے۔
عام انتخابات پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت چا ہے گی الیکشن نہ ہوں، کیونکہ انہیں الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے لیکن یہ غیرمعمولی اتحاد قائم نہیں رہ سکتا۔
خان صاحب کی حکومت آئے گی تو امریکا سے تعلقات ٹھیک کریں گے،زلفی بخاری








