بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس کی کامیاب کارروائی ، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(ممتاز نیوز) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2016 کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سلمان خان نے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے مقتول رمضان اور بعد ازاں اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول رمضان کے بھائی کی مدعیت میں سال 2016 میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم کاوالد قبل ازیں گرفتار ہوچکاہے،ایس پی پوٹھوہارنےاس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے