اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے ، کہیں ایسا وقت نہ آجائے کہ وزیر اعظم اپنے نوجوانوں کو حکم دے دیں کہ وہ آگے بڑھیں اور ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرائیں ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے سے منع کیا گیا ہے، میں نے تو صرف ایک تقریر میں کہا کہ ہم ڈی وک پر دس لاکھ بندے اکٹھے کریں گے تو دس لاکھ بندوں کے ڈر سے ہی یہ لوگ بے ہوش ہو گئے ، سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ جلسے ، جلوس کر سکیں ، لوگوں کو اکٹھا کریں اور ہم کریں گے ، یہ ہمارا حق ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسد عمر نے کل ڈی چوک جلسہ سے متعلق تفصیلی میٹنگ کی ہے ، اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرینگے ۔ ہمارے پاس کوئی ملیشیا نہیں ہے ، ہم تو متوسط اور نچلے طبقے کی جماعت ہیں ، ہم شریف لوگ ہیں ۔








