بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کوسیلاب متاثرین کےلیےدئیےجانے والے سامان میں خوراک ، طبی اور دواسازی کا سامان اورخیمے شامل

اسلام آباد(ممتاز نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زایدبن سلطان النہیان   کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلیے جوسامان فراہم کیاجارہاہے اس میں تقریباً تین لاکھ ٹن خوراک کے سامان کے ساتھ ساتھ کئی ٹن طبی اور دواسازی کا سامان اور متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے خیمے شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق اتوار کواسلام آبادمیں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں کہاگیاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوری امداد میں تقریباً تین لاکھ ٹن خوراک کے سامان کے ساتھ ساتھ کئی ٹن طبی اور دواسازی کا سامان اور متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے خیمے شامل ہیں۔