اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے معیشت وتوانائی بلال کیانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا، یہ لوگ آج جب آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو رہا ہے تو پھر آگ لگانے پر تلے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 سال معیشت تباہ کی جو بچ گئی اسے جاتے جاتے آگ لگائی۔ اپنے طے شدہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط توڑیں اور پاکستان کودیوالیہ کی طرف دھکیلا۔ آج جب بالآخر آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو رہا ہے تو پھر آگ لگانے پر تلے ہیں۔ افسوسناک بات ہے۔ سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔ چھوٹے لوگ۔
پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا، اب آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پھر آگ لگانے پر تلے ہیں،بلال کیانی







