بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعجاز الحق نےپی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹیزکانفرنس کو مضحکہ خیزقراردے دیا 

راولپنڈی(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے بغیر آل پارٹیزکانفرنس کے انعقاد کو مضحکہ خیزقراردے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں اعجازالحق نے کہاکہ بڑی خبر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ ذرا معلوم کر کے بتائیں کہ کونسی ایسی پارٹی ہے جو حکومت میں نہیں۔ محترم بغیر اعلان کیے اگر کابینہ کی میٹنگ بلا لیں تو ماشاءاللہ آل پارٹیز کانفرنس ہو جائے گی۔ اور اگرپی ٹی آئی کو بلانا ہے تو عمران خان سے رابطہ کریں۔ یہ قومی مسئلہ ہے۔