بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کامہمند ڈیم ٹوٹنے کے معاملے کی تحقیقات کاحکم

چارسدہ (ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نےکہاکہ مہمند ڈیم جوپاکستان اورچین نے مل کربنایایہ بہت اہم ڈیم ہےاس ڈیم سے 8ہزار میگاواٹ بجلی پیداہوگی،یہ ڈیم زراعت کے لیے اضافی پانی بھی مہیاکرے گااورسیلاب کی روک تھام میں بھی اہم کردار اداکرے گا،پیرکو مہمندڈیم سائٹ کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مہمند ڈیم ٹوٹنے کے معاملے کی تھرڈ پارٹی کے ذریعےبین الاقوامی سطح کی انکوائری کی جائے،ہمت کریں جس مدت میں ڈیم نے مکمل ہونا ہے کریں،ڈیموں کے ٹوٹنے کے واقعات ہوئے ہیں جس پر افسوس ہے،مہمند ڈیم سے پہلے نیلم جہلم پر بھی حادثہ پیش آچکاہے،ہم تحقیقات کررہے ہیں،ہمیں ڈیموں پر حادثات سے متعلق تحقیقات کرنی ہوگی،وزیراعظم نے کہاکہ دنیابھرمیں ڈیم بنتے ہیںلیکن حفاظت کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں