بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ سلمان ہیومیو میٹرین ایڈ اینڈ ریلیف کی پاکستانی سیلاب زدگان کی مددکی یقین دہانی

جدہ (امیر محمد خان سے)سعودی عرب میںپاکستانی سفیر امیرخرم راٹھور نے ریاض میں شاہ سلمان ہیومیو میٹرین ایڈ اینڈ ریلیف کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ ملاقات کی انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور امیر خرم راٹھور نے انسانی امداد اور ریلیف سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفیر نے شاہ سلمان ہیومیو میٹرین ایڈ اینڈ ریلیف کے انسانی ہمدردی کے کاموں اور ضرورت مند لوگوں اور دنیا بھر کے ممالک کی مدد کے لیے اس کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان کے امدادی ادارے کی جانب سے آئندہ دو دنوں میں امداد کیلئے اعلان کیا جائے گا اور بنک اکاوئنٹ کا اعلان ہوگا، جس میں پرائم منسٹرریلیف فنڈز کے اکاؤنٹس بھی دئے جائیں گے۔ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید آج ایک اس سلسلے میں کمیونٹی کا اجلاس طلب کیا اور امدادی کاموں کے سلسلے میں ہدایات کے ساتھ کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے رائے بھی طلب کی، کمیونٹی کے اجلاس میں جدہ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی پاکستان کمیونٹی نے زوم پر شرکت کرکے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے پاکستانی بھائیوں کی فوری مدد کرنے کا اعادہ کیا ۔
دریں اثنا یہ اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستان میں گہرے سیاسی اختلافات بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مطلوبہ فنڈز جمع ہونے یا انہیں سیلاب زدگان تک پہنچانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، بیرون ملک پاکستانی امداد تو کررہے ہیں مگر اپنی پسندیدہ جماعتوں کے اکاؤنٹس میں جمع کرارہے ہیں جس سے مطلوبہ امداد مصیبت ذدہ لوگو ں تک پہنچے کا سلسلہ مشکوک ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دیئے جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستان قونصلیٹ اور سفارتخانہ اس سلسلے میں کوشش کررہا ہے کہ کمیونٹی کی جانب سے فنڈز زیادہ سے زیادہ پاکستان بھیجے جاسکیں۔