اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال سب سے زیادہ بارشیں سندھ میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم جولائی تا آج تک ملک بھر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا اوسط 118.7ملی میٹر ہوتا ہے جبکہ رواں سال بارش 368ملی میٹر یعنی 210فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ بارش سندھ میں ریکارڈ ہوئی، سندھ میں اوسط سے 508 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔









