facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا ہے ۔ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے پر مختلف تجاویز پر غور ہو گا۔وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی،اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاجائے گا،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی جوابی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے ملاقاتوں اور مشاورت پر بات چیت ہوگی۔