اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے۔
مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے https://t.co/rmBnKLS1vv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022









