لاہور(ممتاز نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا ،
وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کے لئے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ قوم خصوصا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں،
عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہا،عمران خان کی اپیل پر اربوں جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے،عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے دھرتی کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے،عمران خان نے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد وبحالی کے لئے فنڈ جمع کرنے میں پہل کی ،عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے،اللہ تعالیٰ بھی نیک نیتی کا پھل دیتا ہے،عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے،عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی جلد از جلد آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں،سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے









