بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل کرے گا

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا لارجر بنچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل ہے۔گزشتہ ہفتے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نےتوہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی، بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بنچ میں مزید ججز کی شمولیت کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے خاتون جج سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے جواب ایڈووکیٹ حامدخان کے توسط سے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عدالت ان کی تقریر کا سیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، عمران خان نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، وہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔