بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہزاد وسیم کی حلیم عادل شیخ پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد(ممتاز نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر تشدد کی مذمت کی ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کیساتھ بہیمانہ سلوک اور فسطائیت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،ایک کیس میں ضمانت تو دوسرے میں گرفتاری ڈال کرحلیم عادل پر ظالمانہ تشدد اور ظلم و جبر سندھ کےمظلوم عوام کی آواز کوکسی صورت روک نہیں سکتا۔