اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے گلگت بلتستان روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ سیلاب سےہونے والے نقصانات اور ریسکیو و امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے ۔ وزیرِ اعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اسکے بعد وزیرِ اعظم غزر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کے بعد متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرگلگت بلتستان روانہ








