اسلام آباد(ممتاز نیوز )سرگودھا اور گجرات کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک کا اگلا پڑاؤ بہاولپور میں ہوگا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل بہاولپور جائیں گے ،عمران خان بہاولپور کے ڈرنگ سٹیڈیم میں فقیدالمثال عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ،جمعہ کوتحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہایک روزہ دورۂ بہاولپور کے دوران عمران خان وکلاء کے بڑے کنونشن سے مخاطب ہوں گے ،آج شام 6 بجے اہلِ گجرات ظہور الہٰی سٹیڈیم میں اپنے کپتان کا تاریخی خیر مقدم کریں گے ،کل شام سرگودھا کے کرکٹ سٹیڈیم میں سرگودھا کے عوام نے عمران خان کا تاریخی استقبال کیا تھا
سرگودھا اور گجرات کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک کا اگلا پڑاؤ بہاولپور میں ہوگا







