اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی علیم حادل شیخ اور بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی اور انہیں حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائی اور ان پر ہونے والے تشدد کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے حلیم عادل شیخ پر مبینہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اور ان کی پارٹی اس مشکل وقت میں حلیم حادل شیخ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عائشہ حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ٹویٹر ‘‘پر عمران خان سے اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ میں حلیم عادل شیخ کے لئے سوفیصد حمایت ظاہر کرنے پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بے حد مشکور ہوں، میرے والد پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں اور وہ زرداری مافیا سے ہر سطح پر لڑتے رہیں گے۔ انشاء اللہ پی پی پی کے دن گنے جا چکے ہیں ۔
I am immensely thankful to chairman @ImranKhanPTI for always displaying his 100% support for @HaleemAdil! My dad is a PTI soldier & he will continue to fight the Zardari mafia at every avenue. InshaAllah PPP’s days are numbered & Khan Sb is sure of that! #ReleaseHaleemAdilSheikh pic.twitter.com/WAjPpujHHW
— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) September 2, 2022









