کراچی(مانیٹرنگ )کراچی میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی سے ماہی گیروں کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
ماہی گیروں اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دورہوگا۔
واضح رہےکہ مظاہرین بلوچستان میں شکار پر پابندی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، کے پی ٹی پر چینل بند ہونے سے پورٹ پرجہازوں کی آمدورفت مکمل رک گئی ہے جس کے باعث پورٹ پر لنگر انداز ہونےکیلئے جہازچینل کے اندرداخل ہونےکے منتظر ہیں۔