بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسٹم حکام کی کارروائی ،لند ن سے چوری ہونیوالی قیمتی گاڑی کراچی سے برآمد

کراچی(ممتاز نیوز)کسٹم حکام نے شہرقائد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری ہونے والی پرتعیش کار بینٹلے برآمد کرلی ،کسٹم حکام نے کراچی کے مشہور علاقے ڈی ایچ اے کے ایک گھرپرچھاپہ مارا،چھاپے کے دوران کسٹم حکام نے نجی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق لندن سے چوری ہونے والی پرتعیش اورقیمتی کاربینٹلے برآمد کرلی۔لندن سے چوری ہونے والی کارکس کی ہے اورکراچی میں کس کے گھرپرچھاپہ ماراگیااس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔