بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای سے ملنے والی رقم پی ٹی آئی نے اشتہاری مہم کیلئے استعمال کی،برطانوی صحافی کا انکشاف

لندن(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان کی طرف سے ابراج گروپ کے سابق مالک عارف نقوی کی ذریعے پی ٹی آئی کو دی گئی عام انتخابات میں میڈیا مہم کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
فنانشل ٹائمز سے وابستہ سینئربرطانوی صحافی سائمن کلارک نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ووٹن کرکٹ نے 30 اپریل 2013 کو شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے 20 لاکھ ڈالر وصول کیے۔ چھ دن بعد ووٹن کرکٹ نےپانچ لاکھ75ہزار ڈالرطارق شفیع کو بھیجے جو سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوست ہیں۔ طارق شفیع نے یہ رقم پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جس کی دستاویزات موجود ہیں۔
سائمن کلارک کا کہنا تھا کہ ووٹن کرکٹ نے طارق شفیع کے علاوہ 6 دن بعد یعنی 6 مئی 2013 کو انصاف ٹرسٹ کو بھی 625,000 ڈالر بھیجے۔ یہ ٹرسٹ طارق شفیع اور عمران خان کے قریبی دیگر دوستوں نے بنایا تھا۔
سائمن کلارک کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کے بعد دو میڈیا مینجمنٹ فرموں یعنی ‘کمیونیکیشن اسپاٹ اور ‘گروپ ایم کو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے ٹرسٹ اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ۔ان دونوں کمپنیوں نے پی ٹی آئی کے لیے اشتہائی مہم چلائی ۔