بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اپنے بیانیہ کے ذریعے ہرسطح پر ملک کوکمزور کررہے ہیں،یوسف رضاگیلانی

ملتان (ممتازنیوز )سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے کہ پاکستان کو دفاعی،معاشی اور جمہوری طور مضبوط کیا جائے لیکن عمران خان کا نظریہ ہے کہ اپنے بیانیہ کے ذریعے ہرجگہ قومی،سلامتی اور معاشی طور پر کمزور کیا جائے این اے 157 میں مقابلہ ملتان کی کسی شخصیت سے نہیں بلکہ عمران خان سے ہے اور نظریے کی جنگ ہے، سابق گورنر و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ 11 ستمبر پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے ستم گر ثابت ہو گا کیونکہ عوام کی سوچ بیدار ہو چکی ہے اور پوری قوم پی ٹی آئی کے منشور،قیادت کی سوچ اور عزائم سے واقف ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ملک وقوم اور اداروں کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں پارٹی رہنماوں عبدالقادر شاہین،خواجہ رضوان عالم،نواب افتخار احمد خان، محمود حیات خان ٹوچی،بہادر خان سیہڑ،نوید عامر جیوا،شیخ غیاث الحق،سید عارف شاہ،شازیہ عابد،جاوید خان ڈھلوں،آصف خان دستی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،نفیس احمد انصاری،عابدہ بخاری،سحرش خاں،راو ساجد علی،ایم سلیم راجہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک نظریہ یہ ہے کہ جس نے پاکستان کو دفاعی،معاشی اور جمہوری طور پر مضبوط کیا آئین وقانون کی بالادستی قائم کی 73 کا آ ئین دیا غریب و محکوم طبقات کو مساوی طور پر بنیادی معاشی طور پر مستحکم کیا ریاست کو فلاحی ادارہ بنانے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے لیکن دوسری طرف ایک نظریہ وہ ہے کہ جس کا قائد عمران خان اپنے نظریہ کے بیانیہ کو ہر جگہ جلسہ عام میں قومی سلامتی اداروں سمیت ہر قومی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے سیاست کو زیادہ اہمیت دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی غیر سیاسی جماعت ہے جو متاثرین سیلاب زدگان کے پاس جانے کی بجائے جلسے کی سیاست کررہے ہیں اور ایسے ایجنڈے پر سرگرم ہیں کہ جس پر ریاست دفاعی،جمہوری اور معاشی طور پر بنیادیں کمزور ہو جائیں اب 11 ستمبر کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستانی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کہ جس جماعت کا نمائندہ سید علی موسیٰ گیلانی ہے یا اس جماعت کے نمائندے کی حمایت کرنی ہے کہ جو وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر دیکھنا نہیں چاہتے جو آ ئی ایم ایف سے مطالبہ کررہا ہے کہ عوام کو قحط سے مرنے دو معاشی پیکج نہ دو ،قومی سلامتی کے ضامن ادارہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس کی زات کو متنازع بنا کر پاکستان کی قوت کو کمزور کیا جائے۔