بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی کی حُب الوطنی پر شک کرنا اُسے گالی دينے کے متر ادف ہے،شوکت عزیزصدیقی

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیزصدیقی نے کہاہے کہ کسی بھی پاکستانی کی حُب الوطنی پر شک کرنا اُسے گالی دينے کے متر ادف ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے محب وطن آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان پر ٹویٹر پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے شوکت عزیزصدیقی نے کہاکہ پاک فوج کی مُستقبل کی قیادت کے حوالہ سے سابق وزيراعظم کی جانب سے حُب الوطنی کی اسناد جاری کرنا اور وفاداری کے معيار مقرر کرنا پاک فوج کے اندر تفرقہ پيدا کرنے کی مذموم کوشش ہے جو لائق مذمت اور قابل گرفت ہے۔