بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل مسجد کی بے حرمتی، خاتون ٹک ٹاکرکے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (ممتاز نیوز)فیصل مسجد کی پامالی کرنے پر خاتون کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا ۔ضلع انتظامیہ کے منہ پر یہ ایک طمانچہ بھی ہے ،سی ڈی اے انتظامیہ پرچی مافیا کے روپ میں شہر کے اندر مختلف مقامات پر اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے ۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد فیصل مسجد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی ستھرائی اور اس کے گردونواح میں پرچی مافیا کے روپ میں موجود ہے اس کے باوجود اکثر جنرل ضیاء الحق صاحب کی قبر کی پامالی کی جاتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ اکثر فیصل مسجد کی پامالی کی جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور ان کے ملازمین ہر جگہ صرف اپنے مفاد کی خاطر قانون کا رائج کرتے ہوئے ہمیں دکھائی دیتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور ان کے ملازمین پاکستان کے لیے جگہ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں جب اسلام آباد کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہزاروں ملازمین جو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ان کے سینئر افسران پر کبھی بھی ایف آئی آر کا اندراج نہ کیا گیا نہ ان کے خلاف انکوائری کی گئی۔