کراچی(ممتازنیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائیہ کے دو مزید سی130 طیارے یو اے ای ریڈ کریسنٹ اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے۔
یو اے ای ایئرفورس کی پہلی پرواز نے سہہ پہر تین جبکہ دوسری پرواز نے شام 5:37 پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کے سربراہ اور یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے طیاروں کا استقبال کیا۔
پاکستانی سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور پاک فوج کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل اماراتی ایئر فورس کے سی۔130طیارے پیر کو بھی کراچی پہنچے تھے۔
یو اے ای سے امدادی سامان لے کر مزید 2 طیارے کراچی پہنچ گئے








