اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی تھون کےذریعےجمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی چنانچہ اب میں حکمتِ عملی وضع کررہا ہوں کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کیسے کم کر سکتے ہیں۔ہم ٹیلی تھون کےذریعےجمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپیہ دے کر اس کام کا آغاز کریں گے۔میری اپیل پر لبیک کہنےاور پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئےدل کھول کر مددکرنے والےتمام عطیات کنندگان، میں آپکاشکرگزار ہوں۔کئی ایک طریقےہیں جن کےذریعےآپ عطیہ کرسکتےہیں۔
میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے چنانچہ اب میں حکمتِ عملی وضع کررہا ہوں کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کیسے کم کر سکتے ہیں۔ہم ٹیلی تھون کےذریعےجمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپیہ دیکر اس کام کا آغاز کریں گے۔میری اپیل پر لبیک کہنےاور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2022








