اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے کا پیکج رکھاتھاجس میں سے 20ارب روپے تقسیم ہوچکے ہیں،سیکریٹری نے بتایا کہ باقی 8ارب روپے بھی متاثرین میںجلد تقسیم کردئیےجائیں گے ،منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلابی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ مریم اورنگزیب اورشیریں رحمان کی کاوشوں سے دنیاکوپاکستان میں سیلاب کاپتاچلا،سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو10لاکھ روپے دئیےجارہے ہیں ،وفاق کی طرف سے سندھ حکومت کےلیے 15ارب روپے گرانٹ کا اعلان ہوچکاہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے 10،10ارب روپے دیئے جارہے ہیں،جہاں راستے کٹ گئے، مواصلاتی نظام متاثر ہوا، وہاں رقم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی، انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تخمینہ ابتدائی طور پر 28ارب روپے لگایاگیا،سیلاب کے ایک ہفتے بعد پتہ چلا کہ صورتحال گھمبیر ہے،یواے ای کی طرف سے 50ملین ڈالر کا امدادی سامان آناشروع ہوگیا،سندھ میں جب تک ڈرین سسٹم نہیں بنائیں گے بارش یا سیلابی پانی کھڑ ا رہے گا،سیلاب کے باعث بلوچستان کے 80فیصد راستے منقطع ہوگئے تھے
سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی،متاثرین کی بحالی بڑاچیلنج ہے ،وزیراعظم







