اسلام آباد(ممتاز نیوز)سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا بڑا اقدام ایشیا کپ کے تمام کرکٹ میچوں کی لائیو نشریات بڑی سکرین کیساتھ ساتھ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا،سی ڈی اے کے مطابق ایف نائن پارک میں کرکٹ میچ لائیو بڑی سکرین پر دکھانیکا انتظام کیا گیا ہے، شہری میچ سے لطف اندوز ہوں اور متاثرین سیلاب کے لیے امداد بھی دیں، نقد عطیات وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان ایف نائن پارک میں قائم کیمپ میں جمع کرایا جائے۔
فلڈ ریلیف ، سی ڈی اے نے ایشیاء کپ میچز کی لائیو سکریننگ کے ساتھ کیمپ قائم کردیا








