بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کا وعدہ

ٹانک(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ گھر بن چکے ہوں گے۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کا مشن لئے وزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم ڈی آئی خان پہنچے۔
وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں اورشاہراوں کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی، جب کہ وزیراعظم نے سگوپل کی بحالی کاجائزہ لیا۔
تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی اداروں کی ذمے داری ہے کہ شاہ راہوں اورپلوں کی تعمیر کے لیے صوبائی حکومتوں کی مدد کریں، متاثرین کی گھروں میں واپسی اولین ترجیح ہے، اور اس کام کو جنگی بنیادوں پرکررہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کے متاثرہ خاندانوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دو ہفتوں میں سو گھر بنا کر دیں گے ، اور یہ اعلان سنگ بنیاد کا نہیں بلکہ اس اعلان کردہ عرصے میں گھر بن چکے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے امدادی اور بچاؤ کی سرگرمیاں انجام دینے پر افواج پاکستان کی تعریف بھی کی، اور کہا کہ 20 ارب روپے متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھیلنے والے وبائی امراض کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض صورت میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بھی آگے آنا ہوگا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر سیلاب سے بچاؤ کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر زوردیا، جب کہ امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔