بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت کےنوسرباز عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے جھوٹے نوسرباز عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سرکاری عمارتوں اور وسائل کا استعمال کرتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفر نس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےفرخ حبیب نے کہاکہ چور پہلے تواتر سے جھوٹ بولتے ہیں اور پھر ٹی وی پر آ کر مظلوم بننے کی اداکاری کرتے ہیں، چین نے وضاحت سے بتایا کہ عمران خان کے دور حکومت میں سی پیک پر کام بالکل بھی متاثر نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں 845 کلومیٹر اور تحریک انصاف کے تین سالہ دور میں 1753 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی،ہمارے دور میں بجلی کا کوئی بحران نہیں تھا،نہ لوڈشیڈنگ تھی،آجکل ملک میں بجلی مہنگی اور ناپید ہے،فرخ حبیب بجلی کی قیمت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے،ٹیکس ملا کر 50 روپے فی یونٹ تک ہو چکی ہے، حبیب آج کل بجلی کی پیداوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہر پالیسی عوام پر بوجھ کم کرنے کی تھی،امپورٹڈ حکومت متواتر عوام پر بوجھ بڑھا رہی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا قرض اس امپورٹڈ سرکار نے لیا .