بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلد عمران خان کی فتح ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جلد عمران خان کی فتح ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں پیش ہوا ہوں چلان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

‘جو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں وہ برباد ہونگے’

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا، آج عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے سچ کی فتح ہوگی، جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں برباد ہوں گے، جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔

مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسز

مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسز میں ایف آئی نے 12 مئی کو عدالت میں  جواب جمع کرادیا تھا۔