بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہین عدالت کیس ، عمران خان اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(شیراز حسین سے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کیس میں آج جمعرات کوطلب کیا ہے ، عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ ،کابینہ اراکین ،سپیکر اور ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام سینئر رہنما بنی گالہ سے عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ پہنچیں۔