اسلام آباد (ممتاز نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پیغام اپنے پیغام میں کہاہےکہ پاک نیوی کی قربانیوں پرپوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ہندوستانی بندرگاہ دوارکا کی تسخیر ہویا غازی آبدوز کی جنگجوانوں نے بہادری سے دشمن پر اپنی دھاک بٹھائے رکھی۔جمعرات کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم بحریہ کے موقع پر پاک نیوی کوپاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے قربانیوں پرپوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی بندرگاہ دوارکا کی تسخیر ہویا غازی آبدوز کی جنگ کے دوران سمندروں پر برتری، پاکستان نیوی کے جری جوانوں نے بہادری سے دشمن پر اپنی دھاک بٹھائے رکھی۔
پاک نیوی کی قربانیوں پرپوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف








