بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے امریکی وفدکی ملاقات، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ رابطوں اور کثیرالجہتی تعلقات کی یہ روایت برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے۔ فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ امریکی وفد نے ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے لئے امریکی تعاون کی پیشکش کی۔ وفدکے ارکان نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے اپناکرداراداکرنے کا عزم ظاہر کیا۔ آرمی چیف نے امریکی امداد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدگان کی امداداور بحالی میں عالمی شراکت داروں کاتعاون اہم ہوگا۔