راولپنڈی(ممتازنیوز) فیزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ندا جاوید بٹ( گولڈ میڈلسٹ) نے فیزیو تھراپی کی افادیت اور جدید طریقہ علاج سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعدادہڈیوں اور پٹھوں کی بیماری میں مبتلا ہے ۔ 8ستمبرکو فزیو تھراپی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ڈاکڑ ندا جاوید بٹ نے کہاکہ پاکستان میں خاص طور رپر شوگرکے بڑھتے ہو ئے مرض میںمبتلا مریضوں کی ہڈیاںکمزور ہو جاتی ہیں، نیورو سرجری، اعصابی و دماغی کمزوری ،فالج پٹھوں کے کھنچاو بازو کے پٹھے (فیروزن شولڈر) اور بعد از سرجری میں فیزیو تھراپی کی بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے، کینسر ، دل کی سرجری،ہڈیوں کے آپریشن میں جدید مشینوں سے علاج اور ایکسرسائز کروانے سے فیزیو تھراپی سے ریکوری جلد ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر ندا جاوید بٹ نے کہاکہ بیرون مما لک میں فیزیو تھراپی کی بہت اہمیت اور ضرورت تصور کی جاتی ہے، پاکستان میں نجی شعبے میں عوام مہنگا علاج سمجھ کر اس میں ہچکچاتے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج سستا ہےتاہم وہاں فیزیوتھراپسٹس کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت تحصیل ، سٹی لیول پر سرکاری ہسپتالوں اور ٹراما سٹرز میں فیزیو تھراپسٹس کی زیادہ سے زیادہ آسامیاں نکالے جس سے عام شہری کی سستی فیزیو تھراپی تک رسائی ممکن ہو جائے۔ ڈاکٹر ندا جاوید بٹ نے کہا کہ واک کو زندگی کا حصہ بنایا جائے ،خصوصی طورجوافراد بلڈ پریشر،امراض دل،شوگر اور جو سرجری کے عمل سے گزرے ہیں وہ فیزیو تھراپی کے ساتھ واک کو یقینی بناکر بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔
فیزیو تھراپی کی افادیت اور جدید طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی ناگزیرہے،ڈاکٹر ندا جاوید بٹ







