بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلےں کا سلسلہ جاری ،گریڈ 20 کی افسر عالیہ شاہد  ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ وِنگ تعینات

  اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ،گریڈ 20 کی افسر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عالیہ شاہد کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ وِنگ تعینات کردیاگیا، پورٹس اینڈ شپنگ وِنگ وزارتِ میری ٹائم افیئرز کا ماتحت ادارہ ہے۔پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ۔دانیال قاضی اسسٹنٹ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد دفتر ،ایاز علی چیف اکاؤنٹس افسر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ (پورٹ قاسم) دفتر کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر، ریکٹر دفتر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی(سب آفس)کراچی مصطفیٰ ابڑو کو ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل اے جی دفتر سندھ (کراچی) تعینات کردیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ دفتر کراچی عظمیٰ سلیم کا تبادلہ کرکے ڈیپارٹمنٹ اکاؤنٹس آفیسر پاک ریلویز کراچی تعینات کردیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروسز (ساؤتھ)کراچی دفتر محسن علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ وفاقی حکومت (سب آفس) کراچی،محمد افضل کوسینئر اکاؤنٹس افسر پاک ریلویز لاہور تعینا ت کردیاگیا۔ عامر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ دفتر، وفاقی حکومت (سب آفس) لاہور ،اکرام رؤف ڈیپارٹمنٹ اکاؤنٹس آفیسر پاک ریلویز راولپنڈی،صاحب دینو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ لوکل کونسلز سندھ(کراچی) دفتر تعینات کردیاگیا۔