اسلام آباد(ممتاز نیوز) پولیس سروس آف پاکستان سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی محمد عظیم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپردکردی گئیں،ڈی آئی جی محمد عظیم خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے،بلوچستان حکومت میں تعینات ایس ایس پی آغا طاہر علاؤالدین کا تبادلہ کردیا گیا،آغا طاہر علاؤالدین کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپردکر دی گئیں ۔ایف آئی اے میں تعینات ایس پی لیفٹیننٹ(ر) محمد بلوچ کا تبادلہ کردیا گیا،محمد بلوچ کی خدمات حکومتِ بلوچستان کے سپردکردی گئیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔









