بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی دفتر خارجہ میں ملاقات

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے بحالی و امداد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے امدادی سرگرمیوں کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے پاکستان کے لئے عالمی برادری کے وسائل کو متحرک کرنے کے حوالے سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کے درمیان موسمیاتی تبدیلی اور اس سے مقابلے کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔