بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ریلیف فنڈ کےلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات اور انہیں وزارت خارجہ کی طرف سے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کےلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ہے ۔یہ رقم وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کی طرف سے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کےلئے دی گئی ۔بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھیں۔