بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، تاجر کو 7 کروڑ دینے کی دھمکی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں بھتہ خوروں نے تاجروں کو پھر سے دھمکانا شروع کردیا۔ سکھن میں تاجر کو 7 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا نہ دینے پر گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی ھود بھینس کالونی میں رہائش پزیر آل کراچی فریش ملک ہول سیلر ایسوی ایشن کے صدر جمیل ولد عمر نے تھانے میں درخواست جمع کرائی کہ کہ 7 ستمبر کو انکے موبائل فون پر ایک کال آئی اور کال کرنے والے شخص نے کہا کہ ہمیں تمھارے سارے کاروبار کا پتہ ہے اور اسکے ساتھ ساتھ تمھارے بیٹوں اور دیگر کے آنے جانے کا بھی پتہ ہے فوری طور پر 7کروڑ روپے دے دو نہیں تو اسکے سنگین نتائج ہونگے ۔ فون کرنے والا پشتو لہجے میں بات کررہا تھا۔ جس میں نے اس سکہا کہ پیسے نہیں دوں گا تو اس نے کہا کہ جلد تمھارا نقصان ہوگا اور تمھاری بھی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق پولیس نے اس پر مقدمہ الزام نمبر 470/22انسداد دہشتگردی ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت درج کر کے تدتیش شروع کردی ہے اور کیس ایس آئی یو کے سپرد کردیا گیا ہے ۔