بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائدجرمانہ کیوں کیا گیا، جانیں

اسلام آباد(ممتا زنیوز )اسلام آباد دسٹرکٹ کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے، عمران خان کے وکلا نے عدم حاضری پر استثنی مانگا اور سماعت ملتوی کرنے کی بھی درخواست کی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان جلسوں میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، کیس کو ملتوی کیا جائے، خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے التوا مانگنے پر عمران خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، التوا کی درخواست مانگنے پر خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح موخر کر دی گئی۔ خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان کے بیان پر آج جرح کرنا تھی، ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی، عمران خان کے دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، یاد رہے کہ خواجہ آصف کے بیان پر چیئرمین تحریک انصاف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔