بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل نے رمیش کمار سے متعلق الفاظ پر معافی مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے رمیش کمار سے متعلق ٹی وی پر کہے گئے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں رمیش کمار سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، رمیش کمار جو حرکتیں کررہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہا، یہی الفاظ اگر انگریزی میں کہہ دیے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔شہباز گل نے کہا کہ 2018 میں راجہ ریاض کو جب ٹکٹ دیا گیا میں بنی گالہ میں موجود تھا، راجہ ریاض نے بس عمران خان کے پاؤں نہیں پکڑے تھے باقی سارے کام کیے تھے۔انہوںنے کہا کہ راجہ ریاض کی کیا حیثیت تھی، اس کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملے، اپنے ورکرز اور عوام سے کہتے ہیں قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ گرفتار ارکان اسمبلی کو شخصی ضمانت پر رہا کروایا گیا ہے، قانون پر مکمل عمل درآمد ہوگا کارکنوں کو قانونی طریقے سے رہا کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل اور رمیش کمار میں تلخی ،معاون خصوصی نے اقلیتی رکن کو سیاسی دلال قراردےدیا

شہباز گل اور رمیش کمار میں تلخی ،معاون خصوصی نے اقلیتی رکن کو سیاسی دلال قراردےدیا