لاہور(ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد بڑھا کر 10 لاکھ کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر منیب سلطان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد میں اضافہ کر دیا








