اسلام آباد (ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ ذ ہنی بیمار،بزدل، خودپسند،اناپرست،ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان کے بجائے سیلاب متاثرین جو اس وقت تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی توجہ مرکوز رکھے۔ عمران خان بیمار ذہنیت رکھنے والا ایک شخص ہے وہ کوئی سابق وزیراعظم نہیں ہے،اپنی سیاست کے لئے شہدا ء کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلواتے ہیں۔پیر کو وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین عمران خان کے جانب سے انسداد دہشگردی عدالت میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں ہے اورعدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی ہے، عمران خان صرف ایک بزدل، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص ہے جو معاشرے کے لیے خطرناک ہی ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیں جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے،قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین جو اس وقت تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی توجہ مرکوز رکھے کیونکہ یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے اورسیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان بیمار ذہنیت رکھنے والے ایک شخص ہے وہ کوئی سابق وزیراعظم نہیں ہے، کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے اوریہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا ء کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلواتا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی صبح اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین دہشت گرد سے میرا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے،میں تو بہت زیادہ خطرناک ہوں۔
عمران خان بیمار ذہنیت رکھنے والا شخص ہے، مریم اورنگزیب







