پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاق کے ذمہ پن بجلی منافع بقایاجات،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ونڈ فال لیوی آن آئل کی مد میں227ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی سمیت آئین کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صوبہ کو براہ راست منتقل کرنے اور چار ڈالر فی ملین بی ٹی یو کے حساب سے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے چار مختلف قراردادوں کی متفقہ منظوری دے دی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی براہ راست صوبہ کو منتقلی،چار ڈالر فی ملین BTUکے حساب سے گیس فراہمی، ہمالیہ ہاؤس صوبائی اسمبلی کی تحویل میں دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر محمود جان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے قرارداپیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’وفاقی حکومت نے30اگست2012میں پٹرولیم پالیسی کی منظوری دی جس میں دریافت شدہ ذاخائر پر ونڈ فال لیوی آن آئل کی منظوری دی گئی ہے کہ ونڈ فال لیوی کو صوبوں اور وفاق میں برابر تقسیم ہونی ہےجس کی اب تک تقریباً40ارب روپے کی رقم صوبائی حکومت کی طرف سے وفاق کے ذمہ واجب الادا ہے لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ مذکور. رقم وفاق کی پالیسی کے مطابق صوبائی حکومت کو جلد از جلد فراہم کی جائے‘‘ دوسری قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ آئین آرٹیکل161ون بی کے تحت فیڈرل ایکسائزڈیوٹی مرکزی حکومت وصول کرکے صوبوں کو دینے کی پابندی ہے 18ویں ترمیم کے دس سال گزرنے کے باوجود آرٹیکل پر عمل درآمد نہیں کیاگیاجوکہ صوبوں کے ساتھ ناانصافی ہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی سے سفارش کرے کہ آئین کے مذکورہ فیڈرل ایکسائزڈیوٹی خیبرپختونخواکوبراہ راست منتقل کرکے واجبات جلدازجلداداکرے‘‘ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداربابک نے قراردادمیں کہاکہ’’ آئین کے آریکل158کے تحت جس صوبے میں گیس پیداہورہی ہے اس کی ضروریات کو مقدم رکھاجائے گا چونکہ صوبہ میں گیس کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے جوکہ چارڈالر فی ملین بی ٹی یو حساب سے سستی گیس پیداکررہی ہے جبکہ درآمدشدہ گیس کی قیمت 25ڈالرفی ملین بی ٹی یو بنتی ہے وفاقی حکومت ساری گیس کو یکجاکرتی ہے جس سے اربوں روپے کا بوجھ کے پی صارفین کو پڑتاہے جوکہ سراسرناانصافی ہے، لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی سے سفارش کرے کہ صوبے کو آئین میں دئیے گئے اختیارات کے تحت خیبرپختونخواکے عوام کومقدم رکھتے ہوئے چار ڈالرفی ملین بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جائے۔
پن بجلی منافع، ایکسائز ڈیوٹی، خیبرپختونخوا نے وفاق سے 227 ارب کے بقایاجات مانگ لئے








